Tuesday, May 28, 2019

ڈالر کا اُتار چڑھائو۔۔۔۔ اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

 ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے اضافہ ہو گیا ہے
گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں تقریبا ڈیڑھ روپیہ سے زائد کمی دیکھنے میں آئی تاہم آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 26 پیسے اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 26 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان پایا جارہاہے، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزار 690 کی سطح پر تھا تاہم اس میں چند لمحوں کے بعد معمولی اضافہ ہوا اور انڈیکس 35 ہزار 709 پر پہنچ گیا تاہم یہ اضافہ جاری نہ رہ سکا اور مارکیٹ میں مندی کا رجحان شروع ہو گیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 709 پوائنٹس پر آ گیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30JYczK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times