Saturday, May 11, 2019

فردوس عاشق اعوان کا رانا ثناء اللہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان اور رہنما مسلم لیگ نواز رانا ثناءاللہ
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا اور کہا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن )پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے الزامات لگائے جا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ تین دن میں معافی مانگیں، اگر معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔

یاد رہے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا قوم جانتی ہے سارے چور شور مچا رہے ہیں، ابھی اور مچائیں گے، عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں جو قوم کی امید ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو ملک کو آئی ایم ایف تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں، چیخیں ان کی نکل رہی ہیں جو لٹیرے ہیں، ان کا مال انہیں رلا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا تھا بلاول صاحب آپ کی پرفامنس کی قیمت سندھ کے بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، اسلام آباد میں شور کے بجائے بلاول کو سندھ کے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے۔

بعد ازاں فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا تھا فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں کیونکہ ابھی تو نوکری شروع ہوئی اور جلد ختم ہونے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا فردوس باجی چوتھا ہفتہ گزر رہا ہے سرکاری بسوں اور دوائیوں میں مصنوعی اضافے کا جواب نہیں آیا، آپ کی حکومت کی پالیسی کے مطابق چیخیں تو عوام کی نکل رہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HeqABb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times