
عالمی ادارۂ صحت کے زیر تحت ہر سال اکتیس مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس دن کا مقصد تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا گیا ہے۔جہاں لوگوں کے اندر تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف شعور اُجاگر کیا جاتا ہے۔
تمباکو نوشی کے نقصانات کا علم تو سب کو ہے مگر اس کے باوجودبھی پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ ہر سال ہزاروں پاکستانی موت کی وادی میں چلےجاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات اپنی جگہ لیکن کامیابی اس وقت ہی ممکن ہوسکتی ہے جب شہری خودذمہ داری کا ثبوت دیں۔تاہم اس دن پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ تمباکو نوشی کو ترک کریں اور ایک خوشگوار اور صحت مندانہ زندگی گزاریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YZM7F2
0 comments: