
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس پر ایوان بالا میں قرارداد مذمت منظور کرلی گئی۔
سینٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز کے محاسبے سے متعلق حکومتی ریفرنس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔ ایوان بالا نے حکومت کی مخالفت کے باوجود قرارداد مذمت کثرت رائے سے منظور کرلی۔
اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس واپس لیا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wvgffm
0 comments: