تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بہترین لوکل باڈیز سسٹم لارہے ہیں ، اپوزیشن جماعتیں ہر قیمت پر اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہیں، پی ٹی آئی شفاف بلدیاتی نمائندے سامنے لائے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا پنچائت سسٹم اورنیبرہڈ کونسلز مکمل با اختیار ہوں گی، نیا بلدیاتی سسٹم کسی لحاظ سے آڈٹ سے مبرا نہیں ہوگا، چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔
ان کا کہنا تھا حکومت درپیش مسائل سے مؤثر انداز سے نمٹ رہی ہے، رمضان میں کسی کو مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے، وزراکی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں، کوتاہی پر انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔
صمصام بخاری نے کہا رمضان میں ہرضلع کےاچانک دورے ہوں گے،موقع پر کارروائی ہوگی، شہریوں کی سہولت کیلئے دکاندار اور تاجر بھی اپنا فرض ادا کریں۔
یاد رہے کہ 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا قانون منظورکرلیا گیا تھا، اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف ایوان میں احتجاج کیا تھا، نئے بلدیاتی نظام کے تحت ویلج کونسل اور شہروں میں محلہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیادوں پر ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VOuBWm
0 comments: