Saturday, December 12, 2020

امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ سے باہر

امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے میچ سے آؤٹ ہوئے ہیں۔امام الحق کو کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن کے دوران گیند لگی۔ ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی۔امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف 4روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی…

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا4 روزہ میچ کورونا وائرس کے سبب منسوخ کردیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4روزہ میچ کیلئے16رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر ہوں گے۔

عمران بٹ، ذیشان ملک، شان مسعود، عابد علی، اظہرعلی، یاسرشاہ، سہیل خان، عماد بٹ، حارث سہیل، فوادعالم، محمد عباس، ظفر گوہر، نسیم شاہ دانش عزیز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سےآؤٹ ہوئے ہیں۔

بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے۔ تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LAezvT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times