
پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے نجی اسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عدالت چوک پر واقع نجی اسپتال میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ دھماکے کی شدت کے باعث اسپتال کی عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اس دوران سیکیورٹی گارڈ سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oKEgYK
0 comments: