Saturday, May 4, 2019

میشا کا ہتک عزت کی درخواست سننے والے جج پر جانبداری کا الزام

گلوکارہ میشا شفیع
گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت کرنے والے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جج پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق میشا شفیع نے گلوکارعلی ظفرکے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کرنے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے درخواست سیشن جج کو جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گواہان کے بیانات قلمبند کرواتے وقت بھی موجودہ جج نے گواہان کو جوابات دینے میں معاونت کی، موجودہ جج میرے وکلا پر بلاوجہ برہم بھی ہوئے۔ میشا شفیع نے استدعا کرتے ہوئے کہا سیشن جج لاہورہتک عزت کے دعوی کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا فوری حکم دیں۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی، عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر علی ظفر اور میشا شفیع کے کیس کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ سنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کی درخواست پر 6 ماہ سے سماعت کر رہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2J4El95

0 comments:

Popular Posts Khyber Times