Monday, May 6, 2019

پاکستان کی جانب سے روسی طیارے کے حادثے پر اظہارِ افسوس

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفترخارجہ نے روسی طیارے کے حادثے پرافسوس کاا ظہارکیا ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے روسی طیارہ حادثے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حادثے پر دلی ہمدردیاں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

طیارے میں سوار مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جہاز سے نکلنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

مقامی میڈیا کے طابق آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں میں دو بچے اور فلائٹ اٹینڈینٹ سمیت 41 افراد شامل ہیں۔ متاثرہ طیارہ روس کے شہر ماسکو سے مرمانسک جا رہا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZYilSj

0 comments:

Popular Posts Khyber Times