Monday, May 6, 2019

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرلیا، ذرائع

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرلیا، ذرائع
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو آج طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ملاقات کریں گے جس کے دوران صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی نظام اور انتخابات کے حوالے سے دونوں وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم صوبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور محمود خان سے بریفنگ بھی لیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ نئے بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلیوں سے پاس کروا چکے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو قانون سازی کے بعد کے اقدامات پر بریف کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بھی آئندہ کے لائحہ عمل سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H3MmZk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times