تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 22.5 اوورز میں محض 63 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔ کلو ٹرائیون نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے اور میگنون دو پریز 18 رنز بنا سکیں جبکہ 9 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں۔
پاکستان کی جانب سے ثناءمیر نے انتہائی عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 اوورز میں 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نشرہ سندھو اور ندا ڈار نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فاطمہ ثناءایک شکار کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
پاکستان ویمن نے 64 رنز کا ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جویرہ خان 34 اور کپتان بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔اس سے قبل اوپننگ بلے باز ناہیدہ خان 4 اور سدرا امین 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھیں، جنوبی افریقہ کی جانب سے مریزانے کیپ اور شبنم اسماعیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2H0IsiV
0 comments: