Monday, May 6, 2019

والدین کو ملا زرا سکون۔۔۔ نجی اسکولوں کو جون، جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا ہے
سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کو جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول کرنے سے روک دیا، عدالت نے کہا حکم دے چکے ہیں تعطیلات میں صرف ایک ماہ کی فیس لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے جون اور جولائی کی فیس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل اسکول نے کہا سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعث ہے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، عدالت سے رجوع کرنیوالے والدین نے فیس جمع نہیں کرائی، جس پر وکیل والدین نے بتایا کچھ تنخواہ دارطبقہ فیس ادانہیں کرسکا۔

جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ پرائیویٹ اسکولز جون اور جولائی کی فیس ایک ساتھ وصول نہ کریں اور دو ماہ کا چالان جاری کرنے والے اسکول ایک ماہ کا چالان واپس لیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا حکم واضح ہے پرائیویٹ اسکولز عمل درآمد کریں، اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے والدین کو فیس جمع کرانے کیلئے مزید تین روز کی مہلت دے دی۔

سماعت کے موقع پر متاثرہ والدین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ آج بقایاجات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے،مزید مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہاکہ والدین نے فیس جمع نہ کرائی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیں گے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نےگرمیوں کی چھٹیوں کی پیشگی فیس لینے والے اسکولوں کوتوہین عدالت کی کارروائی کی وارننگ دیتے ہوئے حکم دیا تھا موسم گرماکی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس نہ لی جائے۔

اس سے قبل 8 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نےنجی اسکولوں کوایک ماہ سے زائد پیشگی فیس لینے سے روک دیا تھا ، عدالت نے دو دو تین تین مہینے کی اکٹھی فیس مانگنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا آپ لوگ تو ٹیکس کے محکمےسے بھی آگے نکل گئے ہیں،ابھی نرمی سے کام لے رہے ہیں سختی پر مجبور نہ کریں۔=



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V5hsUq

0 comments:

Popular Posts Khyber Times