وزیر اعظم عمران خان آج تاریخ ساز منصوبے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی شریک ہوں گے۔
مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 6 جولائی 2018 کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ان کے احکامات کے بعد دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اب تک ڈیم فنڈ میں 10 ارب سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔
ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے فیصل واوڈا نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی گئی، بیرونی اوراندرونی قوتوں نے مہمند ڈیم کو کالا باغ بنانے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کا پروجیکٹ 54 سال سے پھنسا ہوا تھا، یہ میری پیدائش سے بھی پہلے کا منصوبہ تھا جو اس دور حکومت میں مکمل ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V9UTmb
0 comments: