
ذرائع ابلاغ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر معاوضوں کی ادائیگی کے چارٹ کے مطابق ان ضلعوں میں مکمل طور پر تباہ ہونے والے 38 ہزار چار سو تہتر گھروں کے لئے تقریباً پندرہ ارب 38 کروڑ نوے لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے انیس ہزار ستانوے گھروں کے لئے تین ارب روپے سے زائد ادا کئے گئے ہیں۔
معاون خصوصی نے معاوضوں کی ادائیگی کو قبائلی عوام کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کا ایک اور قدم قرار دیا ہے۔
قبائلی علاقہ جات کی عوام کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ایک اور اقدام : پانچ اضلاع کے لیے 18.4 بلین روپے گھروں کی بحالی اور تعمیراتی معاوضوں کی مد میں ادا کردئیے گئے،اس رقم سے بہت سارے خاندانوں کو فائدہ ہوگا pic.twitter.com/p7mXsSzMlA
— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) May 12, 2019
دریں اثنا خیبرپختونخوا حکومت نے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دو سو چالیس سکولوں اور ستر ہسپتالوں کی تعمیرنو کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے مختص کئے ہیں۔
سرکاری بیان کے مطابق ان اضلاع میں ساڑھے تین سو سے زائد آبی سکیمیں بھی مکمل کی جائیں گی تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VYRKW6
0 comments: