Friday, May 10, 2019

فلسطینیوں کی گھروں کے بجائے مسجد اقصیٰ میں اجتماعی افطاری کو ترجیح

مسجد اقصیٰ میں اجتماعی افطاری
مسجد اقصیٰ کے اطراف میں واقع قصبوں کے فلسطینی ماہ صیام میں اپنے گھروں کے بجائے مسجد میں اجتماعی افطاری کو ترجیح دیتے ہیں صہیونیوں کی ہٹ دھرمی اور رکاوٹوں کے باوجود مسجداقصیٰ میں افطاری کو ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہیں۔

فلسطینی شہری صہیونیوں کی ہٹ دھرمی کے باوجود مسجد اقصیٰ میں افطاری کو ایک چیلنج کے طورپر لیتے ہیں اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود مسجد ہی میں روزہ افطار کرنے کو پہلی ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی شاندار منظر ہوتا ہے جس میں ایک ہی وقت میں فلسطینیوں کی عظمت، وقت کی پابندی اور ثابت قدمی کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

فلسطینی خاندان مسجد میں داخل ہونے کے بعد اپنے اپنے مخصوص مقامات پر دستر خوان بچھاتے اور ان پر بیٹھ جاتے ہیں۔ گرما گرم کھانے دستر خوان پر رکھے جاتے ہیں۔ بچے، بوڑھے، عورتیں اور مرد سب اللہ کے اس عظیم گھر میں روزہ افطار کرنے کو اپنے لیے ابدی سعادت خیال کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2E0sxAm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times