Saturday, May 18, 2019

گورنر پنجاب کی علیم خان سے ملاقات، رہائی پر مبارکباد

گورنر پنجاب کی علیم خان سے ملاقات
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور عبدالعلیم خان کےگھر پہنچے اور انہیں انہیں رہائی پر مبارکباد دی،اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی تھی اور انہیں ضمانت منظور ہونے پر مبارک باد دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا، مچلکے بروقت جمع نہ ہونے کے باعث علیم خان کو دو دن مزید جیل میں گزارنے پڑے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EhWxI7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times