Sunday, June 23, 2019

ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی مفادات کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی: فردوس اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیر قطر کا دورہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دے گا، ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل ہونگے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امیر قطر کا دورہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مضبوط اور فروغ دے گا، پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں.۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں قطر سے تعلقات میں قومی کے بجائے خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی، اب قریبی اور خوشگوار تعلقات مضبوط معاشی تعاون میں تبدیل ہونگے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/31Rcgbm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times