
تفصیلات کے مطابق سابق مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا وزیراعظم سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہ ہوا تو ، ڈھٹائی سے نوازشریف کی کامیابیاں اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہتے ہیں۔
نالائقِ اعظم سے خود تو سوائے تباہی اور بربادی کے کچھ ہوا نہیں، کمال ڈھٹائی سے نواز شریف کے کام اور کامیابیاں بھی اپنے کھاتے ڈالنا چاہتا ہے! #CosmicShamelessness https://t.co/c68pmHnTwA
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 24, 2019
یاد رہے بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو مبارکباد دی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران 81 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ اگلے برس مزید 120ارب روپے ریکور کیے جائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کے اسی فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، سحر و افطار میں بھی کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی، ماہانہ گردشی قرضہ اڑتیس ارب سے کم ہوکر چھبیس ارب پر آگیا۔ پانچ سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار اکتالیس سے کم کرکے تیس فیصد کردیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YOgLBa
0 comments: