Saturday, May 25, 2019

فواد چوہدری کو مکی آرتھر کی فکر پڑ گئی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری
آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے یہ ہار ہضم کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے حتیٰ کہ کرکٹ سے لگاﺅ رکھنے والے وزراء اور اہم حکومتی شخصیات بھی دلبرداشتہ ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی کرکٹ سے خوب لگاﺅ رکھتے ہیں جنہوں نے افغانستان کے ہاتھوں شکست ملنے پر کچھ ایسا تبصرہ کیا کہ شائقین کرکٹ بھی ان کی ہاں میں ہاں ملانے لگے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مجھے تو مکی آرتھر کی فکر ہے، ابھی باب وولمر کا غم نہیں بھولے۔۔۔“



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Qn8cKB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times