تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ نوازشریف کی اپیل اور کچھ نہیں صرف ویزہ درخواست تھی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نوازشریف صرف بھاگنا چاہتے تھے جس کا تاریخی پس منظر ہے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق زبردست فیصلہ سنایا، ملک میں طاقتور اور کمزورکے لیے الگ الگ قانون نہیں ہوسکتے۔
NS appeal in SupremeCourt was nothing but clearly a Visa application.All he wanted to do was run away from the country & it has a historical background to it.Great decision by the Top Court as thr cannot be 2 separate laws for the powerful & the weak. It's all curtains to any NRO
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 3, 2019
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کی درخواستوں پردلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے موکل کی ضمانت میں توسیع کی جائے تاکہ وہ اپنا علاج کراسکیں۔
سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GW7WxD
0 comments: