وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار سے رابطہ کیا اور ساہیوال مین ایک مبینہ مقابلے میں چار افراد کے قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیراعظم نے واقعے کے حقائق کا سراغ لگانے کیلئے شفاف اور جامع تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کی۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے چاررکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کی سربراہی کریںگے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
واقعے میں دو مرد اور دو خواتین سمیت چار افراد قتل اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MkDLCJ
0 comments: