Sunday, May 5, 2019

اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ ہے: ماروی میمن

مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن
مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بنک کے گورنر طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ ہے، گورنراسٹیٹ بینک کو حکومتی احکامات پرعملدرآمد میں باربار رکاوٹ بننے کے سبب ہٹایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ ملک کی’ہر وزارت میں ایسے لوگ موجود ہیں، عمران خان وزارتوں میں موجود ایسے لوگوں کی صفائی کریں گے‘۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ’طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ ہے، ایسے لوگوں کی صفائی کےبعد شاید بہتر گورننس کی شروعات ہوگی۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے کئی سالوں سے میری باری، تمہاری باری کی، باریاں لگا کر دونوں پارٹیوں نے اپنے لوگ سسٹم میں پھیلا رکھے ہیں‘۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PMnXdx

0 comments:

Popular Posts Khyber Times