تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نجی سکولز کی فیسوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ جب چاہئے قانون تبدیل کرسکتی ہے ،سکول فیس میں اضافہ کے تناسب کی بنیاد کیا ہونی چاہئے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پانچ فیصد اضافے کی سالانہ شرط تین سال کیلئے ہے ،نجی سکول تین سال بعدلائسنس کی تجدید کے ساتھ فیس شیڈول بھی تبدیل کروالیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نجی سکولوں کی آڈٹ رپورٹ چشم کشا ہیں ، نجی سکولز اربوں روپے کما رہے ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹیوشن فیس کے علاوہ بھی بہت سی رقم لی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کبھی کسی سکول نے پانچ فیصد سے کم فیس میں اضافہ کیا؟۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Llsp4u
0 comments: