
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی نیب میں پیشی پر دیگر شہروں سے اسلام آباد آنے والے کارکنوں کے داخلے سے حالات خراب ہوسکتے ہیں اس لیے انہیں روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ احتجاج کی کال نہ دیے جانے کے باوجود کارکنان اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔
Despite no official call to protest, party workers have begun to reach Islamabad. In violation of every Pakistanis democratic rights of freedom of assembly panicked govt. released a midnight notification to harass opponents in KP, Punjab & Islamabad. Dartay hain Tabdelee walay... pic.twitter.com/LVbF0BX7KX
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 29, 2019
بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے، پاکستانیوں کے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹی فکیشن جاری کر کے خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں مخالفین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کارکنوں کو روکنے کے سرکاری حکم نامے کی شدید مذمت کی ہے۔
نیر بخاری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت منظور نہیں، احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا جانا نئی بات نہیں، پارٹی قیادت کے خلاف جعلی اور جھوٹے مقدمات بغض اور عناد کا تسلسل ہیں۔
نیر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، پارٹی قیادت ایک بار پھر سرخرو اور مخالفین شرمندہ ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EDWR48
0 comments: