Tuesday, May 28, 2019

ڈالر کو آگیا رحم، 32پیسے کمی واقع

 ڈالر کی قدر میں 32پیسے کمی واقع ہوئی ہے
ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دن بدن جاری ہے لیکن کبھی کبھار یہ عوام پر رحم کھاتے ہوئے تھوڑا بہت سستا بھی ہو جاتا ہے تاہم آج خبر یہ آئی ہے کہ ’ محترم ‘ ڈالر صاحب کی قیمت انٹر بینک میں 32 پیسے کم ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 32پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب کاروباری افراد کیلئے اسٹاک ایکسچینج سے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کاروبارکے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیاہے اور 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار 639 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2woKwMv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times