
سابق صدر آصف زرداری نے نیب راولپنڈی سے رابطہ کیا ہے اور آج پیش ہونے سے معذرت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو سولرپروجیکٹ غیرقانونی ٹھیکہ کیس میں آج طلب کر رکھا ہے، نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ غیرقانونی ٹھیکے سے خزانے کو 10 ارب کا نقصان ہوا۔
سابق صدر نے آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کرلی، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے نیب راولپنڈی آفس میں درخواست دیدی گئی جس میں آصف زرداری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کیس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، عید کے بعد کی تاریخ دے دیں پیش ہوجاؤں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JPPAmb
0 comments: