Saturday, May 11, 2019

وزیرِاعظم کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا اجلاس، صحت کی سہولتوں، دواؤں کی قیمتوں کا جائزہ

 وزیرِ اعظم عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انھوں نے ہدایت کی کہ دواؤں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ تک رکھی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق آج بنی گالہ میں نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں صحت کی سہولتوں اوردواؤں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو صحت کے قومی پروگرامز، ہیلتھ کارڈ اور صحت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی، ملک بھر میں طبی سہولتوں اور دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں معاون خصوصی ظفر مرزا، سیکریٹری ہیلتھ زاہد سعید اور دیگر حکام شریک ہوئے، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا اور صحت حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو صحت سہولت کارڈز کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

ملک بھرمیں نئے اسپتال، پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور بورڈ آف گورنر پر غور کیا گیا، وزیر اعظم نے دواؤں کی قیمتیں عام لوگوں کی پہنچ تک رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں علاج کی سہولتوں کو معیاری اور آسان بنایا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علاج معالجے کی سہولتیں عام آدمی کی دسترس سے باہر نہ ہوں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LBR0Cm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times