Thursday, May 16, 2019

پاکستان کا امریکا اور ایران کشیدگی پر تشویش کا اظہار

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل
دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کا مؤقف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی شادیوں کے معاملے پر دونوں ممالک شادیوں سے متعلق قانونی مراحل طے کر رہے ہیں، کسی پاکستانی خاتون کے اعضا نکالے جانے کی تصدیق نہیں ہو سکی، دونوں ممالک غیر قانونی میرج بیوروز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، متاثرہ افراد چین پاکستان کے سفارت خانوں، وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W69ZsC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times