Thursday, May 2, 2019

ترقی پذیر ممالک کو ترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکار ہے: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، خطے میں ترقی سے روزگارمیں اضافہ اور ترسیلات بڑھیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری، کاروباری مواقع کو آسان بنا رہے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسان شرائط پر جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ ممکن بنایا جائے گا، سیاحت کا شعبہ معیشت کی بہتری میں اہم کردارادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کو ترقی کے لیے ترقی یافتہ ممالک کا تعاون درکارہے۔ تجارت، سرمایہ کاری کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹوکیو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت امن و استحکام، تعمیرو ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DIX1a4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times