تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے پر تحریک انصاف کی قیادت نے شدید اعتراض کیا اور اس فیصلے کو بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت میں چیلنج کرنے پرغور شروع کردیا۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے
+بھی مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر کیسے بنایا جاسکتا ہے، عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم نواز بھی سزا یافتہ ہیں، پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا، مریم نواز کو ریفرنس کیس میں سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے،سزا ختم نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے معاملے پر پارٹی رہنماوں اور وکلا سے مشاورت شروع کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VKbeh3
0 comments: