Friday, May 3, 2019

حکومت اداروں کو سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے: وفاقی وزیر مراد سعید

 وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے لیے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

مراد سعید نے کہا کہ حکومت اداروں کو مزید مستحکم اور سیاست سے پاک کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام غربت کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کی حکومت کا ایک تاریخی پروگرام ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ مدینہ کی اسلامی ریاست کی طرز پر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WleXyt

0 comments:

Popular Posts Khyber Times