Friday, May 3, 2019

حکومت نے قومی اسمبلی میں انقلابی بل پیش کئے:وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم عمرا ن خان اسلام آباد میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں
وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا ہے کہ حکومت نے ضابطہ دیوانی میں اصلاحات کے لئے قومی اسمبلی میں انقلابی بل پیش کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے اسلام آباد میں سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پولیس اور کچہری عام آدمی کابنیادی مسئلہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسل Blower پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن بل سے بدعنوانی اور غیرقانونی سرگرمیوں کاخاتمہ ہوگا۔

وزیراعظم نے صحافیوں پرزوردیا کہ وہ ان اہم بلز کی پارلیمنٹ سے منظوری میں حکومت کی حمایت کریں کیونکہ یہ نظام میں اصلاحات کی طرف پہلا قدم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف کی جانب سے مثبت رویے کی توقع ہے۔

وزیرقانون فروغ نسیم نے ان بلز کی اہم خصوصیات سے متعلق ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جائیداد میں خواتین کے حق پرعملدرآمد بل مجریہ2019 کے تحت حکومت نے تجویز دی ہے کہ کوئی بھی خاتون املاک اورجائیداد کی ملکیت سے محرومی کی شکایات پر خواتین محتسب سے رجوع کرے۔

وزیرقانون نے کہا کہ دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے خلاف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ سے متعلق ایک اور بل پر بھی کام جاری ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اس موقع پرصحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ بلوں کی منظوری سے پارلیمنٹ کی غیرفعالیت کا تاثر زائل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کے پاس موقع ہے کہ وہ قانون سازی میں بہتری کے لئے اپنا کردارادا کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZSVQhA

0 comments:

Popular Posts Khyber Times