Tuesday, May 21, 2019

 اومان کی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں

اومانی وزیرخارجہ کا دورہ تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کےلئے اومان نے کوششیں شروع کردی ہیں اومانی وزیر خارجہ نے اچانک تہران پہنچ کر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

خلیجی ریاست سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے ایران کا دورہ کیا جہاں انہوں‌ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے جبکہ خطے کی کشیدہ صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اومان ایک پل کاکردار ادا کرکے کشیدگی کو کم کرانے کا خواہاں ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30rUMS2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times