
سندھ اسمبلی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی افطار پارٹی کے چکر میں حکمران اپنا روزہ کھولنا بھول گئے ہیں۔ کچھ لوگوں کو ہمارے خلاف بات کرنے کیلئے لگادیا گیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں لوگ رمضان کی وجہ سے خاموش ہیں، نہیں تو موجودہ حالات کے پیش نظر لوگ رمضان میں بھی نکلنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں آئی ایم ایف خود بجٹ بنارہا ہے۔ پچھلی حکومتوں کو ایڈوائس ملتی تھی، یہ پہلی دفعہ ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان میں براجمان ہوگیا ہے۔
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران نیازی کہتے تھے کہ پاکستانیوں گھبرانا نہیں ہے۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ ایماندار حکومت آئے گی، قرضہ نہیں لے گی۔ آج اسٹیٹ بینک کی رپورٹ آئی ہے، اس پر تو بہت گھبرانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کو چلانے کیلئے سندھ حکومت نے بھرپور مدد کی۔ افسوس کہ کل کے اجلاس میں شیخ رشید نے کہہ دیا ٹرین سندھ حکومت چلائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ht3ecc
0 comments: