Saturday, May 11, 2019

وزیراعظم کا شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کیلئے 200 ملین روپے کے ریکارڈ عطیات دینے پر ڈونرز کا شکریہ

 وزیراعظم عمران خان
 وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے افطار ڈنر میں فنڈ ریزنگ کے دوران 200 ملین روپے کے ریکارڈ عطیات دینے پر ڈونرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ زکوٰة کے تمام ترعطیات کینسر کے غریب مریضوں کے مفت علاج پر خرچ کیے جاتے ہیں۔

قبل ازیں افطار ڈنر سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور میں ریڈی ایشن کی سہولت کے باعث ہسپتال ملک کے بالائی علاقوں کا سب سے بہترین ہسپتال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا اور ہسپتال کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایس کے ایم سی ایچ میں غریب اور امیر مریضوں کا یکساں علاج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے معیار کو بھی بہتر کیا جائے گا تاکہ عوام کو نجی شعبے کی طرح علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VkcPWG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times