Wednesday, May 1, 2019

یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا کے شہر شیرولیٹ میں واقع یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائینا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ہلاک افراد کی عمریں 17 اور 18 سال ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی حالت نازک ہے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب حکام کے مطابق پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کرنے والے حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو کہ اسی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کو بند کر دیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vu1GYN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times