
تفصیلات کےمطابق افغانستان کے سیاستدانوں، صحافیوں اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس موقع پر پاک افغان تعلقات، افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے افغان امن عمل میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا جب کہ وفد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، دوطرفہ سیاسی اور تجارتی تعاون پر تجاویز پیش کیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں اور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور امن کے لیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GQNq1k
0 comments: