Wednesday, May 8, 2019

پانچ سالہ اسلامی کیلنڈر 15 رمضان تک تیار ہوجائے گا: فواد چوہدری

چوہدری فواد حسین
وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسلامی سال کے مقدس دنوں کا تعین کرنے کیلئے پانچ سالہ اسلامی کیلنڈر 15 رمضان تک تیار ہوجائے گا۔

انہوں نے بدھ کی سہ پہر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس کیلنڈرسے عید' رمضان اور دیگر اسلامی سال کے دیگر مقدس ایام ایک ہی دن منائے جاسکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ مجوزہ کیلنڈر فیصلے کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیاجائے گا۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ان کی وزارت کے تحت تین یونیورسٹیاں ہیں اوران کو سکولوں اور کالجوں کے سائنس کے طلباء کیلئے نصاب کی تیاری کا کام سونپا جائے گا۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ چین کی مددسے وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں ایمرجنگ سائنسز کی یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اب میڈیا یونیورسٹی ایک شعبے کے طورپر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان خلا کے اسرارموزمعلوم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے اور اس سلسلے میں دو ہزار بائیس تک خلا میں پہلا خلا نورد بھیجا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ماہ اگست کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا مہینہ قراردینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس سال اکتیس اگست کو ایک بین الاقوامی سائنس کانفرنس کا بھی انعقاد کیاجائے گا جس میں ممتاز سائنسدانوں کی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ان کی وزارت وزیراعظم سیکرٹریٹ کی عمارت کو شمسی توانائی پرمنتقل کرے گی اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تیس علاقوں کا انتخاب کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ فاضل مواد سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی سولہ علاقوں کا انتخاب کیاجائے گا۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان حلال اتھارٹی فعال ہوگئی ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vN5Xqk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times