Friday, November 18, 2022

بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو نوٹس جاری

سردار تنویر الیاس
بلدیاتی انتخابات کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو 23 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر نے درخواست دے رکھی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لیے سرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال کیا جس پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کر لی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/sjWdE30

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times