Friday, April 26, 2019

گلوکار ولی حامد علی خان کا پنجابی گیت دلکش منظر کشی کے ساتھ ریلیز

 ولی حامد علی خان
گلوکار ولی حامد علی خان نے اپنے پنجابی گیت کانیا ویڈیو ریلیز کر دیا۔ انہوں نے اپنے نغمے کی ویڈیو ریکارڈنگ بیرون ملک کی جہاں انہوں نے دلکش مناظر کی منظر کشی کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی حامد علی خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی خاندانی روایت سے ہٹ کر آج کے دور کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انداز میں پنجابی گیت تیار کیا ہے جس میں فنی مہارت کا عکس بھی نظر آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے گیت بہت پسند کئے جا رہے ہیں جس پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔

واضح رہے کہ کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد نے اپنی فنی صلاحیتوں اور محنت کے سبب میوزک انڈسٹری میں خاصا مقام پیدا کیا ہے اور اب وہ محض کلاسیکی کی بجائے جدید دور کے ہم آہنگ ہو کر موسیقی ترتیب دیتے نظر آتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V28f3V

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times