
حکومت کی پارلیمنٹ، معیشت اور ملک چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کاکہناتھاہم حکومت کو سی پیک پرکوئی سمجھوتہ کرنے دیں گے اورنہ ہی اسے متنازعہ بننے دیں گے۔
پاکستان بار کونسل کی تقریب میں شرکت کے بعد بلاول بھٹوز رداری نے اپوزیشن رہنماﺅں مشاہداللہ خان، عثمان کاکڑ و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا اہم منصوبہ ہے۔ ہم حکومت کو سی پیک پر کوئی سمجھوتہ کرنے دیں گے اور نہ ہی اسے متنازعہ بننے دیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو خطرہ ہوا تو مل کر دفاع کریں گے۔ تمام سیاسی جماعتیں صدارتی نظام کی مخالفت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے کہ نیب کالا قانون ہے جو مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ سیاستدان، جج اور جرنیل کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ اس وقت نیا سسٹم لانا ممکن نہیں ہوگا لیکن ہم اس میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GKdZGR
0 comments: