Thursday, April 11, 2019

وزیر اعظم کی سیاحتی علاقوں کی نشاندہی اور معلومات کی حامل ویب سائٹ کے اجراء کی ہدایت

وزیر اعظم کی سیاحتی علاقوں کی نشاندہی اور معلومات کی حامل ویب سائٹ کے اجراء کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان نے مقامی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے نئے سیاحتی علاقوں کی نشاندہی اور ان کے بارے میں تفصیلی معلومات کی حامل جامع ویب سائٹ کا فوری اجراء کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو سیاحت کے فروغ کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔

وزیر اعظم کو پختونخواہ ٹورازم ایکٹ کے مسودے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں سیاحتی زون قائم کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے 8 زون قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نجی شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے۔ سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن کو مد نظر رکھا جائے۔ ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تفصیل دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G3yCw8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times