Saturday, April 20, 2019

لہسن سے چربی پگھلائیں

 لہسن کے بےشمار فائدے ہیں
امریکہ کے بسیار خور اور پیٹو لوگ لاکھوں پونڈ سالانہ کے حساب سے لہسن چٹ کر جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں مرطوب اور مرغن غذاؤں کو زود ہضم بنانے اور خون کوان کے زہریلے اثرات سے بچانے کیلئے لہسن کا استعمال روز بروز عام ہورہا ہے۔

لہسن میں قدرت نے بلڈ پریشر کو دور کرنے‘بکثرت آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت اور چربیلی اور نشاستہ والی نا ہضم اور دیر میں ہضم ہونے والی غذاؤں کے اجزاء کو جو بدن میں وزن اور بھاری پن (موٹاپا )پیدا کرتی ہیں۔

لہسن کا استعمال ایسی غذاؤں کو حرکت میں لا کر اور خون میں تبدیل کرکے ہلکا پھلکا بناتا ہے ۔اس کے استعمال سے خونی نالیوں(شرائین)کی سختی دور ہوتی ہے اور قدرتی لچک بحال ہو کر بلڈ پریشر میں کافی فائدہ پہنچاتا ہے ۔

اسی وجہ سے ”لہسن“کو موٹاپا اور بلڈ پریشر دور کرنے کی”قدرتی دوا“کانام بھی دیا جاتاہے۔

یہ ایک عجیب بات ہے کہ حکیموں اور ویدوں کے علاوہ موجودہ دور کے سائنسدانوں نے بھی اپنے ان مریضوں کو لہسن کا استعمال کرنے کا سختی سے مشورہ دینا شروع کر دیا ہے جن کے بدن گلٹیوں اور مرغن غذاؤں کے استعمال سے پھول جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں مرطوب اور مرغن غذاؤں کو زود ہضم بنانے اور خون کو ان کے زہریلے اثرات سے بچانے کے لئے لہسن کا استعمال روز بروز عام ہورہا ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2II4Obj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times