
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہیں علم نہیں ہے کہ اسد عمر کو وزارت خزانہ سے کیوں ہٹایا گیا ہے، اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ ایمانداری سے کام کیاان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں انہوں نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا، اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے، یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کو وزیر خزانہ بناتے ہیں، وہ ٹیم کے کپتان ہیں اور وہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم تھے اور وہی وزیر اعظم رہیں گے، تحریک انصاف میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے، جمہوریت میں لوگوں کی مختلف آرا ہوتی ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے بہت زیادہ قرضے لیے حکومت سنبھالی تو تاریخی خسارہ ورثے میں ملا ، معاشی صورتحال بہتر ہونے میں وقت لگے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KMqyp0
0 comments: