انہوں نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی سی پیک ورکشاپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سماجی اور اقتصادی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا اہم حصہ ہیں جس کیلئے سرکاری اور نجی اشتراک عمل کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
صدر نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور سی پیک کے تحت ہونے والی صنعتی سرگرمیوں کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دس برسوں کے دوران روزگار کے دس لاکھ مواقع پیدا کئے جائیںگے اور ہماری افرادی قوت کو اس سلسلے میں تیار رہنا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UKoMcM
0 comments: