Sunday, April 21, 2019

اداکارہ صبور علی کی خودکشی سے پردہ اٹھ گیا

پاکستانی اداکارہ صبور علی
پاکستانی اداکارہ صبور علی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

اداکارہ صبور علی نے خود ایسی خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خود کشی کی کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

’ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوران مجھے جلد صحتیابی کی دعاﺅں کے پیغامات بھیجے‘۔

صبور علی نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھی درخواست کرنا چاہیں گی کہ اس طرح کی غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ ذہنی صحت اور موت ایسے موضوعات نہیں ہیں جن کا مذاق اڑایا جائے۔برائے مہربانی اس طرح کی خبر پھیلانے سے پہلے دوسرے بندے کا بھی سوچ لیا کریں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vcQEa3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times