Wednesday, January 23, 2019

سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم مستعفی ہوں، شہباز شریف کا مطالبہ

سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم مستعفی ہوں، شہباز شریف کا مطالبہ
اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال پر تحقیقات کیلئے قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کو گزشتہ روز سامنے لانے کا کہا گیا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت کی غلط بیانی پر وضاحت پیش کرنے چاہیے۔ کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ 72 گھنٹوں میں ایوان میں پیش کر دی جائے گی لیکن اسے ابھی تک پیش نہیں کیا گیا

آج سلیکٹڈ وزیراعظم کو ایوان یاد آ گیا ہے۔ یہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مثال دیتے ہیں۔ ہم نے ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کے روز ہی تمام افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

ماڈل ٹاؤن سانحے پر مجھ سے اور رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ مانگا گیا تھا، اس کے بعد رانا ثنا اللہ نے دو روز میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب وزیرِاعظم کے حکم کے بغیر نہیں چلتے، اب پہلے وزیراعظم عمران خان اور اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو استعفیٰ دینا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FUwSHd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times