Thursday, April 11, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر اورسینئر جنرل منیجرمارکیٹنگ مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر اورسینئر جنرل منیجرمارکیٹنگ مستعفی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان او رسینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ صہیب شیخ مستعفی ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مارکیٹنگ کے دو عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا۔ جنرل منیجر مارکیٹنگ کامل خان اور سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ صہیب شیخ مستعفی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید عہدیداروں کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے استعفوں کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دونوں عہدیدار بہتر ملازمت ملنے پر مستعفی ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے کسی پر بھی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GfN4SR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times