
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 220ویں کور کمانڈر کمانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر غور کیا گیا۔
CCC at GHQ. Geo-strat envmt & ongoing situation along Eastern Border reviewed. Forum expressed strong will, resolve and determination to defend the motherland against any misadventure or aggression. (1 of 2). pic.twitter.com/zkJxhzL8uc
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 2, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک، مشرقی بارڈر کی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔
کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق کے لیے حکومت سے تعاون کیا جائے گا، علاقائی امن و استحکام کے لیے مثبت اقدام کی حمایت کی جائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2uLrwqF
0 comments: