جنرل پریکٹس میں اس طرح کی باتیں عام سننے کو ملتی ہیں ۔خون ہمارے جسم میں ایک خاص دباؤ کے تحت گردش کرتا ہے ،جس سے زندگی رواں دواں رہتی ہے ۔
اگر مختلف وجوہات کی بنا پر اس کے دباؤ یا پریشر میں اضافہ ہو جائے تو پھر انسان ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کا شکار ہو جاتا ہے ،جو انسان کو واقعی چکرا کر رکھ دیتا ہے ۔
اس کی بڑی وجوہات میں گردوں کی بیماری ،کچھ ہارمون وغیرہ کی زیادتی یا پھر آج کل کے ماڈرن دور کی الجھنیں اور پریشانیاں ہو سکتی ہیں۔
زیادہ غصے اور پریشانی کی حلات میں بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے ۔ہائی بلڈ پریشر کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے ،
جس خاندان میں ایک آدمی کو یہ تکلیف ہو وہاں دوسروں میں بھی یہ ہو سکتی ہے ،
اس کے علاوہ سگریٹ پینے والوں اور نشہ کرنے والوں میں اس کا احتمال زیادہ ہوتا ہے ،دورانِ حمل بھی بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IFaQJK
0 comments: